Cripto sy kasa pasa benyaa

No announcement yet.
`
X
  • وقت
  • دکھائیں
Clear All
new posts
  • #1 Collapse

    Cripto sy kasa pasa benyaa
    اگر آپ لوگ کرپٹو سے کمانا چاہتے ہیں تو ایک اصول بنا لیں یا تو سپاٹ ٹریڈنگ کریں ،یا اگر فیوچر ٹریڈنگ کرنی ہے تو اپنی liquedation کو زیرو رکھیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس 100 usdt ہیں یا 1000. اگر 100 usdt ہیں تو 5-10 usdt سے 20 کی لیوریج پر انٹری لیں۔ اس سے زیادہ نہیں ۔اور بہتر یہی ہے کہ کراس میں رہیں۔ کراس میں لیکیوڈیشن کو زیرو رکھنا آسان ہوتا ہے۔ یہ میں چھوٹے انویسٹرز کے کیے کہہ رہی ہوں۔ جو بڑے انویسٹرز ہیں وہ اپنے حساب سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ دوسرا آپ ایکسچینجز یا وہیلز سے کبھی بھی نہیں جیت سکتے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جتنا آپ سوچ رہے ہوتے ہیں وہ آپ سے پانچ قدم آگے ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے سٹاپ لاس، آپ کی لیکیوڈیشن ، آپ کی لونگ شارٹس سب کے بارے میں جانتے ہیں۔ اور انہوں نے کمانا بھی ہے۔ تو کرپٹو کا اصول بنا لیں کی لیکیوڈیشن زیرو رکھنی ہے۔ پھر چاہے پرائس آل ٹائم ہائی چلی جائے یا آل ٹائم لو آپ اپنی ٹریڈ کا tp لگا کر چھوڑ دیں۔ ایک اور بات یاد رکھیں"Sometimes whales are the excahnges and excahnges are the whales."جو سمجھدار ہیں ان کو اس فقرے کی سمجھ آگئ ہوگی۔یہ لوگ مارکیٹ میں ایک نیوز ڈالیں گے۔ نیوز کو کنفرم کرنے کرنے کے لیے کہ لوگ اس پہ یقین کر لیں تھوڑا سا ڈمپ لائیں گے لوگ کہیں گے واقعی یہ تو نیچے جا رہا ہے۔ جب زیادہ سے زیادہ لوگ شارٹس اوپن کر لیں گے۔ اچانک پتا چلے گا کہ btc تو پمپ کر گیا ہے۔ یہ کیا ہوا اس نے تو نیچے آنا تھا۔ پھر یہ تب تک اوپر جائے گا جب تک زیادہ سے زیادہ شارٹس کو لیکیڈیٹ نہیں کر لیتا۔ تو اصول کیا بنانا ہے لیکیوڈیشن کو زیرو رکھنا ہے۔جتنا آپ خود کو سمارٹ سمجھ رہے ہوتے ہیں مطلب آپ نے ساری سپورٹ ریزسٹنس دیکھ کی سارے ٹیکنیکل اور فنڈامینٹل اینالائسز بھی کر کیے نیوز بھی ساری دیکھ لی۔ ٹریڈ اوپن کی لیکن وہ تو الٹ چلی گئی۔اکیسچینجز ہم سے زیادہ سمارٹ ہوتی ہیں وہ ہماری سائکی کو سمجھتے ہیں وہ ہمارے مائینڈ ریڈ کر سکتے ہیں۔ وہ صرف اتنا کرتے ہیں کہ پوری مارکیٹ کی پرائس کو ری ٹیسٹ کے لیے اوپر نیچے کریں گے۔لوگ پینک ہو جائیں گے اوہو یہ تو نیچے جا رہی ہے یہ تو۔ مزید نیچے جا رہی ہے،جن میں صبر نہیں ہوتا وہ پینک ہو کر لاس میں سیل کر دیں گے۔ اور جیسے ہی سیل کریں گے ٹریڈ اوپر آ جائے گی 😁۔اور یہاں پر آکر سارے اینالائسز فیل ہو جاتے ہیں پھر ۔اور آخری بات پردے کے پیچھے بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے۔ بلیک مارکیٹس کہہ لیں یا کچھ بھی۔ایک ایک منٹ پر سٹہ لگایا جا رہا ہوتا ہے۔اور اس میں چھوٹا انویسٹر اپنا سب کچھ لاس کر جاتا ہے۔تو یہ سب بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اپنی لیکیوڈیشن کو زیرو رکھیں ،چھوٹی انویسٹمنٹ کریں ،اپنے اندر صبر لائیں،چاہے آپ کو ایک مہینہ ہی کیوں نہ انتظار کرنا پڑے۔جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ وہ راتوں رات امیر ہو جائیں گے۔ وہی کوگ راتوں رات سب کچھ گنوا بھی دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کرپٹو سے ڈھیر سارے پیسے دے۔ آمین ثم آمین۔

اب آن لائن

Working...
X