Asalamu Alaikum
کینڈل سٹک
اٹھارہویں صدی میں ایک جاپانی شخص munehisa homma نے اس کو ڈویلپ کیا اور steve nison نے اپنی کتاب جاپانی کینڈل سٹک ٹیکنیک میں اس کو متعارف کرایا اور آج سب سے مقبول چیز جس پر لوگ کام کرنا پسند کرتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ اکثریت لوگوں کی اسی پر کام کر رہی ہے تو غلط نہ ہوگا۔
ایک تجربہ کار ٹریڈر کو کینڈل ٹو کینڈل پتہ چل جاتا ہے کہ اب مارکیٹ کس سائیڈ پہ موو کرنے والی ہے لیکن کنفرمیشن کے لیے وہ ساتھ کچھ دوسرے ٹولز بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ کامیابی کا تناسب بڑھ جائے۔
کینڈل بنیادی طور پر دو قسم کی ہوتی ہیں جن کو ہم bullish/ bearish کے نام سے سمجھتے۔ جب مارکیٹ میں تیزی آتی اور پرائز اوپر کی طرف جانا شروع ہوتی تو بلش کینڈل بننا شروع ہوتی اور جب مارکیٹ گرتی تو بیرش۔
ایک کینڈل کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کی چار چیزوں پر عبور ہونا لازمی ہے جو کہ زیل ہیں۔
1: اوپننگ ۔جہاں سے کینڈل سٹارٹ ہوتی۔
2: کلوزنگ۔ جہاں پہ کینڈل کلوز ہوتی۔
3: ہائی۔ جس پرائز تک کینڈل ہائی مارتی۔
4: لو۔ جس پرائز تک کینڈل لو مارتی۔
تبصرہ
Расширенный режим Обычный режим