سونے کی نئی قیمت سب کو حیران کر دیا
کراچی: سونا 500 روپے مزید مہنگا ہوکر فی تولہ 78 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔روپے کی بے قدری اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت بھی نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 157.50 سے کم ہوکر 157 روپے کا ہوگیا، جب کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 99 پیسے مہنگا ہو کر 155.84 سے بڑھ کر 156.83 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور سونے کی فی اونس قیمت روز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1400 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔