العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیااور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ولی عہد محمد بن سلمان کوآگاہ کیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماﺅں نے خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ 30 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ٹرمپ نے مودی کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔